5 مارچ، 2025، 10:45 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85770366
T T
0 Persons

لیبلز

تہران میں قرآن کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح

تہران/ ارنا- نائب وزیر ثقافت برائے قرآنی امور حمیدرضا ارباب سلیمانی نے قرآن کریم کی 32ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش معرفت الہی تک پہنچنے کے لیے ایک سیڑھی کا کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ نیا دور آگیا ہے اور اس دور میں نمائشوں کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن بعض کاموں کو دوہرانے کے اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں خصوصا اگر وہ کام قرآن کے سلسلے کا ہو۔

نائب وزیر ثقافت نے اس نمائش کلام الہی سے مانوس ہونےاور قرآنی طرز زندگی سے آشنا ہونے کے مختلف طریقوں میں سے ایک انتہائی مفید راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآنی آیات بارش کے قطروں کی طرح انسان کی معنویت کو پروان چڑھاتی ہیں اور اس نمائش پر صرف ہونے والی رقومات دراصل انسانوں کی صحیح پرورش کے لیے سرمایہ کاری کی حیثیت رکھتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ نمائش تہران کی عیدگاہ "مصلائے امام خمینی (رح) میں منعقد ہوئی ہے اور 16 مارچ تک جاری رہے گی۔

تہران کی بین الاقوامی قرآنی نمائش موضوعی لحاظ سے 37 حصوں پر مشتمل ہے اور 120 دینی طباعتی اور اشاعتی مراکز نے شرکت کی ہے۔

 دینی، مذہبی اور قرآنی مضامین پر مشتمل 4300 کتابیں بھی اس نمائش کے دوران پیش کی جائیں گی۔

15 ممالک کے نمائندے بھی تہران بین الاقوامی نمائش میں شرکت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .